کافی عرصے بعد سوشل میڈیا پر online ہوئی تو وہاں
پر online جاب کا پڑھاکہ کسی بھی کے بغیر نوکری کریں اور $ میں پیسے کمائیں۔
مجھے چونکہ ان دنوں پیسوں کی بہت ضرورت
تھی میں نے ان صاحب سے رابطہ کیا۔ "نہیں
یہ فراڈ نہیں ہے میں خود یہیں سے onlineکمائی
کر رہا ہوں"، میرے استفسار پہ انہوں نے یہ جواب دیا۔" میں چاہتا ہوں کہ
میرے ہم وطن بھی کمائی کریں اور $ ہمارے ملک میں آئیں "۔ مجھے متاثر ہونے میں
ایک لمحہ لگا اور میں نے اللہ کا نام لے
کام شروع کر دیا۔
جیسے جیسے مطلوبہ کام اپنے
اختتام کی طرف جا رہا تھا میرا دل بلیوں کی طرح اچھل رہا تھا کہ گھر بیٹھے اچھی
خاصی رقم میرے ہاتھ آنے والی تھیََََ۔۔۔ میں اپنے پاٰؤں بھلا زمین پہ لگنے دینے
والی تھی۔
اسی دوران مجھے خیال آیا کہ میں
نے online
money transfer کا اکاؤنٹ تو
بنایا نہیں ۔ وہاں paypal میں اکاؤنٹ بنانا تھا۔۔۔۔ کوئی کہتا تھا کہ paypal پاکستان
میں ہے کوئی کہتا تھا نہیں ہے۔اس بحث میں مجھ سے پوچھا گیا کہ
کس site سے آپ نے رقم منگوانی ہے؟ میرے site کا نام بتانے
پہ کہا گیا کہ یہ تو scam ہے۔۔ وہیں میرا دل ڈوب گیا کہ اتنی محنت
برباد گئی۔ اور اپنے ہی ہم وطن کے ہاتھوں بےوقوف بن گئی۔
میری
social media کے استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ ہم
جیسے معصوم اور غریب user کے ساتھ ایسا گھناؤنا مذاق نہ کیا کرے پتہ
نہیں ہم کیسے پیسے پیسے جمع کرکے internet لگواتے ہیں online پیسے کمانے کے
لیے۔۔۔۔ اور پھر ہم لوگ فراڈیوں کا شکار
ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
نادیہ یوسف
No comments:
Post a Comment